لاہور (خصوصی نامہ نگار) وفاق المدارس الشیعہ نے نئے نصاب تعلیم کے نفاذ کی منظوری دے دی۔ جو فی الفور نافذ العمل ہو گا۔ 2025ءامتحانات نئے نصاب کے مطابق لیے جائیں گے۔ نئے نصاب کی منظوری آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی کی زیر صدارت وفاق المدارس کی مرکزی کابینہ اور مجلس اعلیٰ کے اجلاس میں دی گئی۔