کاروباری ہفتے کے پہلے روز کے آغاز میں انٹر بینک میں ڈالر سستا

Nov 20, 2023 | 12:58

آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز کے آغاز میں انٹر بینک میں ڈالر چند پیسے سستا ہوا ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 70 پیسے سستا ہوگیا۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر285 روپے80 پیسے کی سطح پر ٹریڈ ہورہا ہے۔واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 286 روپے 50 پیسے پر بند ہواتھا۔ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کے آغاز میں مثبت رجحان نظر آیا جو بعد میں منفی میں تبدیل ہو گیا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 160 پوائنٹس کی کمی سے 56 ہزار 902 پر آ گیا۔ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز 100 انڈیکس 57 ہزار 63 پوائنٹس پر بند ہوا تھا

مزیدخبریں