رہائشی ثبوت رکھنے والے افغانیوں کو نہیں نکالا جارہا، ایڈیشنل چیف سیکرٹری

Nov 20, 2023 | 13:15

 ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم شکیل احمد نے واضح کیا ہے کہ رہائش کے واضح ثبوت رکھنے والے افغانیوں کو ملک بدر نہیں کیا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل چیف سیکریٹری ہوم شکیل احمد نے پی این این سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت 727  غیر قانونی  رہائش پذیر افغانیوں کو پنجاب سے نکال چکی ہے۔ایڈیشنل چیف سیکریٹری ہوم شکیل احمد نے بتایا کہ 157 غیر قانونی رہائش پذیر افغانی عبوری راہداری میں ہیں۔ غیر قانونی رہائش پذیر افغانیوں کو نادرا سے تصدیق کے بعد پنجاب سے بے دخل کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ کسی قسم کا رہائشی ثبوت رکھنے والے افغانی کو پنجاب سے نہیں نکالا جا رہا۔ کسی افغانی کے والد کے پاس رہائش کا کوئی ثبوت ہو تو اسے بھی بے دخل نہیں کیا جاتا۔ پنجاب پولیس غیر قانونی مقیم افغانیوں کو کے پی کے پہنچاتی ہے جہاں سے طور خم باڈر پہنچا دیا جاتا ہے۔

مزیدخبریں