محمد یوسف کا استعفیٰ نا منظور ، نئی ذمہ داری کا امکان

لاہور(سپورٹس رپورٹر )پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف کا استعفیٰ منظور نہیں کیا۔ذرائع کے مطابق محمد یوسف نے چند روز قبل بیٹنگ کوچ کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا تھا۔ذرائع نے کہا ہے کہ محمد یوسف کو نئی ذمہ داری دی جائیگی، ان کو 2، 3ذمہ داریوں کی پیشکش کی جائیگی جن میں سے سابق کرکٹر کو کسی ایک ذمہ داری کا انتخاب کرنا ہو گا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پی سی بی مستقبل میں عبدالرزاق سے بھی رابطہ کر کے انہیں نئی ذمہ داری دیگا۔

ای پیپر دی نیشن