دورہ جنوبی افریقہ، قومی ٹیم کا اعلان رواں ہفتے متوقع، سکواڈ میں تبدیلی کا امکان

Nov 20, 2024

لاہور(سپورٹس رپورٹر)دورہ جنوبی افریقہ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان آئندہ ہفتے کیے جانے کا امکان۔پاکستانی ٹیم جنوبی افریقہ میں 3 ون ڈے، 3 ٹی ٹونٹی اور 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی، قومی سکواڈ میں ردو بدل کا امکان ہے۔وائٹ بال سیریز کیلئے فخر زمان جبکہ ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے صائم ایوب کی بھی قومی سکواڈ میں واپسی ہو گی،ٹیسٹ سیریز کیلئے بابر اعظم، نسیم شاہ اور شاہین آفریدی کی واپسی ہو گی۔ بنیادی طور دونوں فارمیٹس کیلئے 18، 18 رکنی سکواڈ تشکیل دیے جانے کا امکان ہے۔پاکستان 10 دسمبر سے 7 جنوری تک جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز کھیلے گا۔قومی سکواڈ آسٹریلیا  سے روانہ ہوگیا۔ سکواڈ براستہ دوبئی آج زمبابوے پہنچے گا۔محمد رضوان ، سلمان علی آغا، حارث روف، عرفان خان نیازی اور حسیب اللہ خان آسٹریلیا سے براستہ دوبئی زمبابوے جائیں گے۔عبداللہ شفیق ، صائم ایوب ، محمد حسنین ، کامران غلام، طیب طاہر ، فیصل اکرم ، شاہنواز دھانی ، احمد دانیال ، ابرار احمد زمبابوے سیریز کیلئے قومی سکواڈ کو دوبئی میں جوائن کریں گے ۔بابر اعظم ، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ ، جہانداد خان ، عمیر بن یوسف، محمد عباس آفریدی ، سفیان مقیم ، عثمان خان ، صاحبزادہ فرحان اور عرفات منہاس شیڈول کے مطابق پاکستان آئیں گے ۔پاکستان زمبابوے کیساتھ تین تین میچز پر مشتمل ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کھیلے گا۔

مزیدخبریں