سموگ!مزید49 مقدمات ‘26 افراد گرفتار‘15لاکھ سے زائد جرمانہ

Nov 20, 2024

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس سموگ کی روک تھام اور ماحولیاتی تحفظ کیلئے کارروائیاں کررہی ہے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور سمیت صوبہ بھر میں سموگ کریک ڈاؤن کے دوران 49 مقدمات درج کرتے ہوئے26 افراد کو گرفتار کیا گیا۔630 افراد کو تقریباً 15 لاکھ 13 ہزار روپے سے زائد جرمانے عائد کئے گئے جبکہ 143 افراد کو وارننگ جاری کی گئی۔ فصلوں کی باقیات جلانے کی 26، زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 530،صنعتی سرگرمی کی ایک ،اینٹوں کے بھٹوں کی 19 اور دیگر مقامات پر4 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں زیادہ دھواں چھوڑنے والی 6259 گاڑیوں کے چالان،391 کو بند جبکہ 8 فٹنس سر  ٹیفکیٹ معطل کئے گئے۔

مزیدخبریں