سید حسن مرتضی کی زیر صدارت پیپلز پارٹی پنجاب ایگزیکٹو کا ورچوئل اجلاس

لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی پنجاب ایگزیکٹو کا ورچوئل اجلاس جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی وسطی پنجاب سید حسن مرتضی کی زیر صدارت ہوا۔ جس میں ممبران نے متفقہ طور پر یہ مطالبہ کیا کہ ہر ماہ کے پہلی منگل کو پنجاب ایگزیکٹو کا اجلاس ضرور  ہونا چاہئے۔اجلاس میں سیکرٹری اطلاعات شہزاد سعید چیمہ،عثمان ملک،فیصل میر،میاں ایوب، عنایت علی شاہ،آصف بشیر بھاگٹ، ڈاکٹر خیام،علامہ یوسف اعوان،مہر غلام فرید کاٹھیا،رائے شاہجہان بھٹی ،ارشد جٹ،رانا رفاقت،میاں اظہر، حسن ڈار،ثمینہ پگانوالہ،خان آصف خان،تسنیم قریشی،اعجاز سمہ،راحیل کامران چیمہ،محسن ملہی،طیب محمود چٹھہ،سردار اظہر،امجد نواز بوبی نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہزاد سعید چیمہ نے کہا کہ پارٹی لیڈر شپ اور ورکرز کی اونر شپ سے 30نومبر کے پروگرام کامیاب بنائیں گے۔آاجلاس میں فیصل میر،ڈاکٹر خیام حفیظ، ثمینہ پگانوالہ،علامہ یوسف اعوان نے بھی تجاویز پیش کیں۔

ای پیپر دی نیشن