فیروزوالہ( نامہ نگار)تھانہ ہاؤسنگ کالونی کے قریب واقع آبادی برج والا میں مبینہ ڈاکو کی فائرنگ سے پولیس رضا کار قیوم عرف حاجی ہلاک جبکہ ساتھی قومی رضاکار حسن معجزانہ طور پر بچ گیا۔ دونوں رضاکار اپنے طور پر برج والا کے علاقہ میں جرائم پیشہ افراد کی تلاش کے لیے جا رہے تھے کہ راستے میں موٹر سائیکل پر مبینہ ڈاکو آیا جس کو رضا کاروں نے روکنے کی کوشش کی تو اس نے موٹر سائیکل تیز بھگا دی جس پر دونوں پولیس قومی رضاکاروں نے اپنی موٹر سائیکل پر اس کا تعاقب کیا تو ڈاکو نے فائرنگ کر دی جس سے موٹر سائیکل چلانے والا پولیس قومی رضاکار قیوم عرف حاجی چہرے پر گولیاں لگنے سے مارا گیا۔