\2 خطرناک اشتہاری متحدہ عرب امارات سے گرفتار

Nov 20, 2024

لاہور(نامہ نگار)پنجاب پولیس سپیشل آپریشن سیل اور انٹرپول نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے2 خطرناک اشتہاریوں کو متحدہ عرب امارات سے گرفتار کرلیا ہے۔ رواں سال بیرون ممالک سے گرفتار اشتہاری مجرمان کی مجموعی تعداد 93 ہوگئی ہے۔ اشتہاری مجرم رضوان شہزاد نے2 برس قبل سیالکوٹ میں شہری کو اغواء کرکے قتل کیا تھا۔دوسرا اشتہاری رانا آفاق علی ماڈل ٹاؤن پولیس سٹیشن بوریوالہ وہاڑی کو ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب تھا۔سپیشل آپریشن سیل کی ٹیم نے متحدہ عرب امارات پولیس کے ساتھ کلوز کوارڈینیشن سے دونوں مجرمان کو گرفتار کیا۔ سپیشل آپریشنز سیل کی ٹیم دونوں ملزمان کو لے کر شارجہ سے گزشتہ صبح لاہور ائیر پورٹ پرپہنچی۔ 

مزیدخبریں