سی سی پی او آفس‘11920 درخواستیں موصول‘11480 نمٹا دی گئیں

لاہور(نامہ نگار)کیپٹل سٹی پولیس آفس میں قائم کمپلینٹ سیل میں رواں سال کے دوران مجموعی طور پر11920 درخواستیں موصول ہوئیں۔ 11480 درخواستیں نمٹا دی گئیں جبکہ بقایا440 پرقانونی کارروائی کی جا  رہی ہے۔وزیر اعلیٰ کے پورٹل سے موصول159 درخواستوں میں سے155نمٹا دی گئیں جبکہ 4 درخواستوں پر کام جاری ہے۔سی سی پی او آفس آنے والے6557درخواست گزاروں کی6364درخواستیں نمٹائی جا چکیں اوربقایا193پر کارروائی کی جا رہی ہے۔ بذریعہ ڈاک موصول 5203 درخواستوں میں سے4960پر کارروائی عمل میں لائی جا چکی ہے اور243پر کام جاری ہے۔سی سی پی او آفس لاہور کے کمپلینٹ سیل سے محکمہ پولیس سے متعلقہ امورکے حوالے سے موصول ہونے والی درخواستوں کو نمٹانے کی شرح96فیصد ہے۔سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ سی سی پی آفس میں قائم کمپلینٹ سیل عوام کے مسائل کے حل کیلئے مسلسل مصروف عمل ہے ۔کپلینٹ سیل کے ذریعے عام آدمی کے محکمہ پولیس سے متعلقہ مسائل بلا تاخیر حل کئے جا رہے ہیں۔کمپلینٹ سیل میں آنے والے بزرگ شہریوں، معذورافراد اور خواتین کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے۔محکمہ پولیس کے عوام دوست اقدامات سے شہریوں کو ریلیف مل رہاہے۔ پولیس تھانوں کے روایتی کلچر کو عوامی خدمت مراکز میں تبدیل کیا گیا ہے۔ پولیس افسران کو سائلین کو انصاف کی فوری فراہمی کیلئے اوپن ڈور پالیسی اپنانے اور شہریوں سے حسن سلوک کو اپنا شعار بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مظلوم کی دادرسی اور انصاف کی بروقت فراہمی لاہور پولیس کی اہم ذمہ داری ہے۔

ای پیپر دی نیشن