پولیس ملازمین کے علاج معالجہ کیلئے مزید لاکھوں روپے کے فنڈز جاری

Nov 20, 2024

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور سمیت مختلف اضلاع میں خدمات سر انجام دینے والے ملازمین کو طبی اخراجات کیلئے مزید فنڈز جاری کر دئیے ہیں۔لاہور پولیس کے کانسٹیبل محمد جمشید کو گردوں کے علاج کیلئے اڑھائی لاکھ روپے دئیے گئے۔ راولپنڈی کے کانسٹیبل عامر بشیر کو کینسر اور ہیپاٹائٹس کے علاج کیلئے 2 لاکھ 50 ہزار روپے جاری کئے گئے۔اوکاڑہ کے سب انسپکٹر ذوالفقار علی کو عارضہ قلب کے علاج کیلئے2 لاکھ روپے دئیے گئے۔سپیشل برانچ کے سینٹری ورکر سنیل اور اوکاڑہ کے اے ایس آئی محمد ریاض کو طبی اخراجات کیلئے ایک لاکھ روپے فی کس دئیے گئے۔ڈی جی خان کے کانسٹیبل فیاض احمد اور اوکاڑہ کے کانسٹیبل آصف علی کو طبی اخراجات کیلئے ایک لاکھ روپے فی کس جاری کئے گئے۔گجرات کے کانسٹیبل حماد حیدر اور منڈی بہاؤالدین کے ہیڈ کانسٹیبل شاہد عمران کو علاج معالجے کیلئے ایک لاکھ روپے فی کس دئیے گئے جبکہ دیگر عارضوں میں مبتلا4 پولیس ملازمین کو2 لاکھ روپے سے زائد رقم دی گئی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مذکورہ رقوم ویلفیئر برانچ کی سکروٹنی کے بعد جاری کئے۔ پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے ہر ممکن تعاون اور مزید اقدامات کئے جائیں گے۔

مزیدخبریں