لاہور(نامہ نگار) شفیق آباد اور داتا دربار پولیس نے دو لاوارث بچوں کو بحفاظت والدین کے سپرد کر دیا۔شفیق آباد پولیس کو دوران گشت لاوارث بچہ ملا۔ بچے کی شناخت انس کے نام سے ہوئی۔ پولیس نے والدین کی تلاش کیلئے ہیومین ریسورس اور سوشل میڈیا سے مدد حاصل کرتے ہوئے بالآخر بچے کے والد ین کو ٹریس کر لیا گیا۔ داتا دربار پولیس نے لاپتہ نقیب اللہ کودو گھنٹوں میں تلاش کر کے ورثاء کے حوالے کر دیا۔