لاہور(لیڈی رپورٹر)فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی، لاہورمیں کینسر کی تشخیص اور علاج کے بارے میں بین الاقوامی آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل نے بطور چیف گیسٹ شرکت کی۔بین الاقوامی معروف کینسر اسپیشلسٹ ، پروفیسر ڈاکٹر عذرا رضا، کولمبیا یونیورسٹی امریکہ اور پروفیسر اسٹاورولا کوسٹینی، پروفیسر آف فزیالوجی اور سیلولر بائیو فزکس نے بطور گیسٹس اسپیکر زشرکت کی۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل کا کہنا تھا کہ ہمارا نصب العین معیاری تعلیم، تحقیق اور جدت کا فروغ ہے۔ فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں سرجیکل آنکولوجی کی اسپشلٹی بہت جلد شروع کی جائے گی۔پروفیسر ڈاکٹر عذرا رضا نے کینسر کے حوالہ سے انقلابی اقدامات پیش کیے۔ ان کا کہنا تھا اگر کینسر کی بروقت تشخیص کر لی جائے اور بروقت علاج شروع ?ر دیا جائے تو اس جان لیوا بیماری سے بچا جاسکتا ہے۔