پاکستانی ایئرپورٹس پر سہولت کاری افسر کی تعیناتی خوش آئندعمل ہوگا: ظہور اقبال

Nov 20, 2024

پیرس ( صاحبزادہ عتیق سے ) پاکستان اوورسیز فاؤنڈیشن نے اوورسیز پاکستانیوں کی طرف سے پاکستانی ایئر پورٹس   پر مسائل کی  نشاندہی پر پاکستانی ائرپورٹس پر 19سہولت کاری افسران کی تعیناتی کا فیصلہ کرلیا۔ تعیناتی سے اوورسیزکو  بلاوجہ تنگ کرنے و دیگر مسائل پرمثبت پیش رفت ہوگی ۔ چیئرمین پاکستان بزنس فورم فرانس سردار ظہور اقبال نے اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کی جانب سے افسروں کی تعیناتی کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔انہوںنے کہا کہ چیئرمین او پی ایف سید قمر رضا نے پیرس میں پاکستانی کمیونٹی کے اجتماع میں یہ وعدہ کیا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی ہر ممکن مدد میں او پی ایف اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا۔ممتاز بزنسمین سرپرست اعلی پی بی ایف ابراہیم ڈار نے کہا کہ اوورسیز پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ، انکی شکایات کا ازالہ ضروری ہے ،صدر پاکستان بزنس فورم فرانس حاجی محمد اسلم چوہدری نے کہا امید ہے کہ اب اوورسیز پاکستانی کی  شکایات کا خاتمہ ہوگا ، تارکین وطن او پی ایف کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہیں۔

مزیدخبریں