پاکستان ٹیکس بار کا پرانے انکم ٹیکس اپیل نظام کی بحالی کیلئے وزارت قانون کو خط

 لاہور( کامرس رپورٹر)پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے انکم ٹیکس کے پرانے اپیل نظام کو بحال کرنے کیلئے وزارت قانون کو خط ارسال کر دیا۔ صدر انورکاشف ممتاز،سینئر نائب صدور زاہد عتیق چودھری،فاروق مجید ،نائب صدر عاشق علی رانا،جنرل سیکرٹری ریحان صدیقی،جوائنٹ سیکرٹری سید عرفان حیدر اورسیکرٹری اطلاعات عمران خان کی جانب سے لکھے گئے خط کے متن میں کہا گیاہے کہ نئے اپیل نظام میں 2کروڑ سے زائد ٹیکسز کے کیسزاپیل سے ہائیکورٹ اور ایک کروڑ سے زائد ٹیکس کیسز اپیلٹ ٹریبونل سے ہائیکورٹ جائیں گے ۔ریونیو گروتھ کو بڑھانے ،بروقت انصاف فراہمی اور لیٹی گیشن کم کرنے کیلئے انکم ٹیکس اپیل نظام کو تبدیل کیا گیا تھا لیکن یہ تجربہ ناکام رہا۔اس نظام سے ٹیکس پیئر زکی مشکلات کم ہونے کی بجائے بہت زیادہ بڑھ گئیں ‘لہٰذا انکم ٹیکس کے پرانے اپیل نظام کو بحال کیا جائے ۔

ای پیپر دی نیشن