عالمی نمائشیں‘ وفود کا تبادلہ معاشی ترقی میں کردار ادا کرسکتے ہیں:ابوذر شاد

لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں ابوزر شاد نے کہا ہے کہ عالمی تجارتی نمائشیں اور وفود کا تبادلہ ملک کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، ہمیں ایسی ہی حکمت عملی اپنانا ہوگی۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار لاہور ایکسپو سینٹر کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس سے خطاب کرتے کیا‘ صدارت ایکسپو سینٹر کی سی ای او مریم خاور نے کی۔ میاں ابوزر شاد نے کہا لاہور ایکسپوسنٹر پاکستان کی صنعتی صلاحیت اجاگر اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کیلئے ایک اہم پلیٹ فارم ہے اسکے بنیادی ڈھانچے کو عالمی معیار کے مطابق اپ گریڈ کرنے کی ضرورت ہے۔ اجلاس کے دوران میاں ابوذر شاد نے مریم خاور کے ساتھ تفصیلا تبادلہ خیال کیا ۔

ای پیپر دی نیشن