لاہور(کامرس رپورٹر)صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے بورڈ کا 7واں اجلاس پی ایس ڈی اے آفس میںہوا‘ 8 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا،چھٹے اجلاس کے منٹس کی توثیق کی گئی۔بورڈ نے ایچ آر،آڈٹ اور فنانس کمیٹیوں کے سربراہان کی تقرری ‘بورڈ ممبران کیلئے اجلاس میں شرکت پر ٹیکسوں کی کٹوتی کے بعد 35ہزار روپے الاؤنس کی بھی منظوری دی۔بورڈ نے ادارے کے فنڈز کی سرمایہ کاری کیلئے مینجمنٹ کمیٹی کی تشکیل کی منظوری بھی دی ۔صوبائی وزیرچوہدری شافع نے کہا ٹیوٹا کے اداروں میں عالمی معیار کی ٹیکنیکل ایجوکیشن کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں۔پی ایس ڈی اے میں 11سو ٹیکنیکل ایجوکیشن کے اداروں کی رجسٹریشن ہوچکی ہے۔فنی تعلیم کے فروغ کیلئے ہر ضروری اقدام کیا جائیگا۔