پاکستان میں پہلی اسمبل شدہ الیکٹرک کارہونری Veآئیڈیاز 2024 میںشامل

Nov 20, 2024

کراچی(کامرس رپورٹر) ہونری فخر کیساتھ آئیڈیاز 2024 کے پلیٹ فارم پر اپنی پاکستان کی پہلی مقامی طور پر تیارکردہ الیکٹرک گاڑی ہونری Ve کو پیش کر رہا ہے جو پہلے ہی کامیابی کیساتھ لانچ کی جاچکی ہے۔یہ الیکٹرک گاڑی دیوان موٹرز کی طرف سے پائیداری کے عزم اور پاکستانی عوام کیلئے سستی اور ماحول دوست ڈرائیونگ حل کی فراہمی کا عکاس ہے۔ ہونریVe ناصرف پیٹرول کے اخراجات میں نمایاںکمی لاتی ہے بلکہ ماحولیاتی تحفظ کیلئے بھی ایک بہتر آپشن فراہم کرتی ہے۔ ہونریVe دو ماڈلز میںدستیاب ہے Ve 2.0  (200 کلومیٹررینج) اور Ve 3.0 (300 کلومیٹر رینج) کیساتھ، جن کی قیمتیں PKR 3,999,000 سے شروع ہوتی ہیں۔

مزیدخبریں