تاجر طبقہ سخت پابندیوں کا متحمل نہیں ہو سکتا:آل پاکستان انجمن تاجران

Nov 20, 2024

لاہور(کامرس رپورٹر)آل پاکستان انجمن تاجران نے سموگ کی صورتحال بہتر ہونے پر حکومت سے کاروبار رات 10بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت اورجمعہ، ہفتہ اوراتوار لاک ڈائون کے فیصلے کو واپس لینے کی اپیل کرتے کہا ہے کہ تاجر طبقہ پہلے ہی پسا ہوا ہے جو اس طرح کی سخت پابندیوں کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ صدر اشرف بھٹی نے میاں طارق فیروز،ارشد خان،خواجہ ندیم،نعیم بادشاہ ، عطا جٹ ودیگر کے ہمراہ انار کلی میں پریس کانفرنس کرتے کہا ریسٹورنٹس کے اوقات کار بڑھا دئیے گئے لیکن دوسرے کاروباروں پراوقات کار کی پابندی نا انصافی ہے۔ بیشتر تاجر کرائے کی دکانوںمیں کاروبا ر کرتے ہیں بازار 8بجے بند ہونے سے کچھ کما نہیں پاتے۔ا شرف بھٹی نے کہابھارت سمیت دنیابھر سے آئے سکھ یاتر یوں کو بھی انار کلی میں خریداری کے دوران مسائل درپیش آرہے ہیں۔انہوں نے کہا اگر تاجروں کو ریلیف نہ دیا گیا تومشاورت سے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے۔

مزیدخبریں