لاہور (خصوصی نامہ نگار)نائب امیر جماعت اسلامی، سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے منصورہ میں سیاسی مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے کہا کہ جماعتِ اسلامی باجوڑ کے رہنما صوفی محمد حمید کی دہشت گرد حملے میں شہادت بڑا المیہ ہے۔دہشت گردی خاتمہ کیلئے سکیورٹی ادارے عوام کے شکوک و شبہات دور، اعتماد کا رشتہ بحال کریں۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ صرف وی پی این نہیں بلکہ فحاشی اور بے حیائی پھیلانے کے تمام اسباب ہی انسانیت کیلئے زہرِ قاتل ہے۔ انہوں نے کہا تہاڑ جیل میں اسیر حریت رہنما یاسین ملک کی جان کو لاحق خطرات کا ازالہ ضروری ہے۔ لیاقت بلوچ نے مقامی کلب کے عہدیداروں،کرکٹرز سے گفتگو کرتے کہا چمپیئنز ٹرافی کا پاکستان میں انعقاد اعزاز،بھارت کی کھیل دشمنی کے ہر حربے کو رَد کیا جائے۔
دہشتگردی خاتمہ کیلئے سکیورٹی ادارے عوام کو اعتماد میں لیں:لیاقت بلوچ
Nov 20, 2024