لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی پنجاب کے نائب صدر،سابق مشیر وزیراعظم میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ جو لیڈر کبھی دوسروں پر موروثی سیاست کے الزام لگاتا تھا آج اسی کی بیوی اور بہنیں اسی کی پارٹی کو وراثتی حق سمجھ کر استعمال کررہی ہیں۔پہلے بھی کہا تھا اور اب بھی کہہ رہا ہوں یہ کوئی نظریاتی یا سیاسی جماعت نہیں بلکہ چوں چوں کا مربہ ہے،جو جلد ہی اپنے انجام کو پہنچنے والا ہے۔
پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہیں چوں چوں کا مربہ ہے:میاں محمد ایوب
Nov 20, 2024