لاہور (لیڈی رپورٹر )پنجاب یونیورسٹی نے اقراء سلیم ناز بابری کو فارمیسی (فارما سیوٹیکل کیمسٹری)، محمد سعید ظفر خان کو زوالوجی، گلشن آراء کو شماریات، مدیحہ لیاقت کو شماریات، محمد ارشاد کو اسلامک سٹڈیز، آمنہ شاہد کو اپلائیڈ ہائیڈرولوجی، انیقہ سلیم کو فارمیسی (فارما سیوٹیکل کیمسٹری)، سبیلہ افضل کو زوالوجی، محمد وقاص احمدکو پولیمر ٹیکنالوجی اور ثناء ساحر شیخ کو پولیمر ٹیکنالوجی کے مضمون میں، پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد، پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی ہیں۔