لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی کے نوجوان رہنما حسن اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ اللہ کا شکر ہے کہ سموگ کی صورت حال بہتر ہو گئی۔سموگ کو ختم کرنے کیلئے آلودگی پیدا کرنے والی گاڑیوں کو فی الفور بند کرنا ہوگا اور سارا لوڈ لاہور، کراچی،ملتان،فیصل آباد یا پھر اس طرح کے بڑے شہروں پر ڈالنے کی بجائے چھوٹے شہر بسائے جائیں۔اس سے یقینی طور پر سموگ ختم ہونا شروع ہوجائیگی۔
سموگ خاتمے کیلئے نئے شہر بسائے جائیں: حسن اشرف بھٹی
Nov 20, 2024