اقبال اکادمی ‘ایکوادارہ ثقافت تہران کا اشتراک‘ بین الاقوامی اقبال کانفرنس اختتام پذیر 

Nov 20, 2024

لاہور(کلچرل رپورٹر)اقبال اکادمی پاکستان اور ایکو ادارہ ثقافت تہران کے اشتراک سے ہونے والی تین روزہ بین الاقوامی اقبال کانفرنس ایوان اقبال کمپلیکس میں اختتام پذیر ہو گئی۔ صدارت مسلم انسٹیٹیوٹ اسلام آبادکے صاحبزادہ سلطان احمد علی نے کی۔ مہمان خصوصی سابق سینیٹر ولید اقبال جبکہ مہمانان ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ ایران آغا ڈاکٹر اصغر مسعودی تھے۔دس سے زائد ممالک کے مندوبین کا کہنا تھا کہ فکر اقبال کی تفہیم و ترویج امت مسلمہ کو درپیش مسائل کے حل اور بین الاقوامی تعلقات کو فروغ میں معاون ثابت ہو سکتی ہے۔اختتام پر سفارشات پیش کی گئیں کہ ایکو رکن ممالک کے قومی شعراء اور علامہ اقبال کے افکار کا تقابلی مطالعہ کا آغاز کیا جائے ‘ان ممالک میں علامہ کی شخصیت فکر و فلسفے پر تحقیق اور تراجم کرائے جائیں۔قومی و بین الاقوامی اسکالرز کوولید اقبال، ڈاکٹر عبدالرئوف رفیقی اور ڈاکٹر سعد خان نے اعزازی شیلڈز پیش کیں۔

مزیدخبریں