ہیلتھ کارڈبہتر بنا کر تمام بیماریوں کا علاج مفت کیا جائے گا:سلمان رفیق 

Nov 20, 2024

لاہور(نیوز رپورٹر) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر  اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں صحت کارڈ سے متعلق اہم اجلاس ہوا۔پارلیمانی سیکرٹری رشدہ لودھی، سیکرٹری صحت عظمت محمود، سپیشل سیکرٹری ڈویلپمنٹ سید واجد علی شاہ و دیگر افسر شریک ہوئے۔صوبائی وزیر نے کہا ہیلتھ انشورنس پروگرام عام آدمی کیلئے سود مند بنانا چاہتے ہیں۔  ہیلتھ کارڈ کو مزید بہتر بنا کر تمام بیماریوں کا علاج مفت کیا جائیگا‘ امیر لوگوں کو کچھ پریمیئم دینا ہو گا۔علاوہ ازیں خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری فنانس سدرہ سلیم اور ڈپٹی سیکرٹری حماد الرب نے شرکت کی۔وی سی فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ظفر چوہدری، فیکلٹی ممبرز، اراکین اسمبلی، و دیگر افسروں‘سینڈیکیٹ ممبران نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔اجلاس میں الائیڈ ہسپتال ٹو فیصل آباد کیلئے انیستھیزیا مشینوں ‘ وینٹی لیٹرز خریدنے کی اجازت دی گئی۔ٹیچنگ ہسپتال کی مرمت کیلئے فنڈز منظور ہوئے۔صوبائی وزیرنے کہا حکومت پنجاب طبی درسگاہوں میںطلباء کو معیاری تعلیم فراہم کر رہی‘ درسگاہوں کے مالی معاملات میں شفافیت یقینی بنائی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں