لاہور (لیڈی رپورٹر ) یو ایس ایڈ امریکہ کے پاکستان میں کمیشن ڈائریکٹر نے پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عبدالقیوم چوہدری کو ایک ممتاز ماہر تعلیم کے طور پر تعلیمی خدمات کے اعتراف میں شیلڈ/ایوارڈ آف ایکسیلنس سے نوازدیا۔پروفیسر ڈاکٹر عبدالقیوم چوہدری اس وقت پنجاب یونیورسٹی ادارہ تعلیم و تحقیق میں بطور ڈائریکٹر فرائض انجام دے رہے ہیں جنہیں اسلام آباد میں پاک امریکہ تعاون کی 77ویں تقریبات کے سلسلے میں خصوصی پروگرام میں ایوارڈ سے نوازا گیا۔