طلباء یونین بحالی کیلئے اسلامی جمعیت طلبہ کا پرسوں ملک گیر یومِ احتجاج کا اعلان

لاہور ( خصوصی نامہ نگار)اسلامی جمعیتِ طلبہ پاکستان کے ناظمِ اعلیٰ حسن بلال ہاشمی نے کہا کہ طلبہ یونین کی بحالی کے فیصلے پر اب تک عملدرآمد نہ ہوسکا جو تشویشناک ہے۔ اسلامی جمعیت طلبہ سٹوڈنٹس کو حق دلانے کی ہر ممکن کوشش کرے گی۔حسن بلال ہاشمی نے کہا جمعرات کو ملک بھر کے تعلیمی اِداروں میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔ طلبہ یونین کے انتخابات کا شیڈول جاری نہ کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ کار وسیع کرینگے۔

ای پیپر دی نیشن