لاہور (لیڈی رپورٹر ) صوبائی محتسب پنجاب نبیلہ حاکم علی خان نے ریجنل آفس راولپنڈی کا دورہ کیا۔ انہوں نے ریجنل آفس میں وراثتی جائیداد اور ہراسمنٹ سے متعلقہ کیسز کی سماعت کی اورحل کیلئے احکامات جاری کیے۔ چکوال کی فیملی کی وراثتی جائیداد جو عرصہ دراز سے التوا کا شکار تھی پر فیصلہ سنایا جس پر خواتین نے صوبائی محتسب کا شکریہ ادا کیا اور انکی کاوش کو سراہا۔اسی طرح خواتین کو درپیش وراثتی حصہ دلانے سے متعلق درجنوں کیسز نمٹائے۔ اس موقع پر ایڈوکیٹ ملک ظہور احمد اعوان اور ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن راولپنڈی ڈویژن تابندہ سلیم بھی موجود تھیں۔ ایڈوکیٹ ملک ظہور عوان نے کہا صوبائی محتسب کا ادارہ وارثتی جائیداد کے حصول میں خواتین کیلئے موثر کام کر رہا ہے۔ صوبائی محتسب نبیلہ حاکم نے کہا کہ ایک سال کے اندر ہم 15 ارب کی پراپرٹی پنجاب میں خواتین کو ڈیلیور کروا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا خواتین کو تحفظ فراہم کرنا اور انکے حقوق کی ادائیگی ہم سب کی ذمہ داری ہے۔