پنجاب انسٹیٹیوٹ نیوروسائنسز ،نیوروسرجیکل انسٹیٹیوٹ اٹلی کے مابین معاہدہ  

لاہور (لیڈی رپورٹر)پنجاب انسٹیٹیوٹ آف نیوروسائنسز اور اٹلی کے نیوروسرجیکل انسٹی ٹیوٹس کے درمیان ایک تاریخی معاہدہ طے پا گیا جسکے تحت دونوں اداروں کے پوسٹ گریجویٹ ٹرینی ڈاکٹروں کے باہمی تبادلے کے پروگرام ترتیب دیے جائینگے۔ اس مفاہمتی یادداشت (MOU) پر ورلڈ فیڈریشن آف نیوروسرجیکل سوسائٹیز (WFNS) کے صدر پروفیسر فرانکو ساورڈی اورایگزیکٹو ڈائریکٹر پی آئی این ایس پروفیسر ڈاکٹر آصف بشیر نے دستخط کیے۔مقصد دونوں ممالک کے ماہرین کے درمیان تحقیقی تعاون کو فروغ دینا اور پاکستان کے نوجوان نیوروسرجنوں کو عالمی سطح پر بہترین تربیت کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ تقریب میں پاکستان اور اٹلی کے متعدد ماہر نیوروسرجن، محققین اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔ای ڈی پنز پروفیسر آصف بشیر نے کہا ''ہم اپنے نوجوان نیوروسرجنوں کو دنیا بھر میں بہترین تربیتی مواقع فراہم کر رہے ہیں تاکہ ہمارے مریضوں کو جدید ترین اور مؤثر علاج مل سکے۔

ای پیپر دی نیشن