حکومت کسان کو ٹیکس ادائیگی کے قابل بناتی پھر وصول کرتی:مزمل اقبال ہاشمی 

Nov 20, 2024

لاہور(نیوز رپورٹر) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے رہنما ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے زرعی ٹیکس بل پاس ہونے پر شدید ردعمل دیتے کہا حکومت نے کسان مار بل پاس کر دیا ہے۔ حکومت پہلے کسان کو ٹیکس دینے کے قابل تو کر دے پھر ٹیکس بھی وصول کرلیتی۔ رواں سال کسانوں کو 20 ہزار سے 1 لاکھ روپے تک فی ایکڑ نقصان ہوا‘ اس کا خمیازہ کون بھگتے گا۔ حکومت ادویات،مشینری فراہمی کے بجائے الٹا کسان کی جیب پر ڈاکا ڈالنے جارہی ہے۔مرکزی مسلم لیگ کسانوں کے ساتھ کھڑی ہے کسی صورت کسان بھائیوں کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دینگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی پی 174 میں کارکنان کے کنونشن سے خطاب کرتے کیا۔ اس موقع پر صدر تحصیل سٹی چوہدری معاذ اشتیاق، جنرل سیکرٹری پی پی174 عدنان گل اور محمد وقار سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی اظہار خیال کیا۔

مزیدخبریں