لاہور (نیوز رپورٹر) چیف ایگریکٹو آفیسرروڈا عمران امین نے کہا ہے کہ دریائے راوی کی بحالی ہمار ا مشن ہے پنجاب میں موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے حکومت بڑا کام کر رہی،ماحولیات سے جڑے تمام مسائل کیلئے تکنیکی وسائل کا بروئے کار لانا ایک عمل ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے باکو میں پاکستان پویلین پرکوپ29(کانفرنس آف پارٹیز)کے غیر ملکی شرکاء سے خطاب کر تے کیا۔انہوں نے کہا روڈا نے پاکستان میں ماحولیات کے حوالے سے کاربن اخراج پر ہرجانے بارے مختلف اقدام کو اجاگر کیا جس میں انوائر منٹ فنانسنگ اورموسمیاتی تبدیلی کے پس منظر میں جدید شہری ترقی کی بنیاد شامل ہے۔ علاوہ ازیں پاکستانی پویلین میں عمران امین سی ای او روڈا نے پینل مباحثہ میں بھی حصہ لیا جس میں سیکرٹری اور ڈائریکٹر جنرل ماحولیات پنجاب بھی شریک گفتگو تھے۔شرکاء نے موسمیاتی تبدیلیوں کاباعث بننے والے عوامل پر بحث کی اور بتایا کہ ہم نے سموگ کے تدارک بارے مختلف ماحولیاتی پابندیوں کو کس طرح اپنی مہم کا حصہ بنایا۔