ڈینگی، سموگ سے بچائو کی ادویات کا وافر سٹاک موجود:خواجہ عمران نذیر

Nov 20, 2024

لاہور(نیوز رپورٹر) صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ انسداد سموگ کیلئے ترکیہ حکومت نے ایک لاکھ ماسک فراہمی کا وعدہ کیا ،ہم انکے شکر گزار ہیں۔سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی اور سموگ سے بچاؤ کی ضروری ادویات کا وافر سٹاک موجود ہے ‘ فارما انڈسٹری مارکیٹ میں قلت نہ ہونے دے۔پنجاب میں ایک ماہ میں 20 لاکھ افراد سانس، دل، دمہ، فالج اور آنکھوں کے امراض میں مبتلا ہوئے۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے انسداد سموگ و ڈینگی سے متعلق اعلی سطح اجلاس کی صدارت کرتے کیا۔خواجہ عمران نذیر نے کہاوزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر کل سے صوبہ بھر میں ہیلتھ ویک منایا جارہا ہے۔تمام ہسپتالوں میں موجود انسنریٹرز کو فعال رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ ہیلتھ ویک کے دوران  تمام مریضوں کی مکمل سکریننگ کرکے ڈیٹا اکٹھا کیا جائیگا۔والدین شوگر کے مریض بچوں کی سکریننگ کروائیں تاکہ مفت گلوکو میٹر، سٹرپ اور انسولین انکے گھروں میں پہنچائی جاسکیں۔ 

مزیدخبریں