پتوکی (نامہ نگار) کسان اتحاد پاکستان کے مرکزی صدر میاں عمیر مسعود‘ چیئرمین چوہدری خالد حسین باٹھ اور ضلع قصور کے صدر چوہدری شہادت علی بھٹی نے ہلہ میں کاشتکاروں کے اجتماع سے خطاب کرتے کہا کہ پاکستان کی معیشت کا دارومدار زراعت پر ہے کسان کو فصل کی کاشت کے لیے سستا بیج،زرعی ادویات ، کھاد ڈیزل اور زرعی آلات کی بلا تفریق فراہم کی جائیں پاکستان کی خوشحالی کسان کی خوشحالی سے وابستہ ہے۔ اس وقت کسان ہی پاکستان کا سب سے مظلوم طبقہ ہے۔ جو اپنے گھر کے اخراجات پورے کرنے کے لیے دن رات محنت کرنے میں مصروف ہے ۔
پاکستان کی معیشت کا دارومدار زراعت پر مبنی ہے:عمیر مسعود
Nov 20, 2024