\مقدمہ منشیات کا فیصلہ ‘ مجرم کو 20/20 سال قید بامشقت ‘ جرمانہ کی سزا

Nov 20, 2024

شیخوپورہ(نامہ نگار خصوصی) ایڈیشنل سیشن جج شیخوپورہ محمد سفیر نے تھانہ صدر شیخوپورہ کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم خالد محمود کو جرم ثابت ہونے پر 20/20 سال قید بامشقت اور 8/8 لاکھ روپے جرمانے کی سزاء کا حکم سنایا دیا۔ عدالت کے تحریری فیصلہ میں لکھا گیا ہے کہ جرمانے کی رقم ادا نہ کرنے کی صورت میں مجرم کو مزید 6 ماہ قید کی سزا بھگتنا پڑے گی، پراسیکیوٹر راؤ عرفان سعید نے دلائل پیش کرتے بتایا کہ مجرم سے 12 کلو 200 گرام چرس اور 20 کلو 450 گرام افیون برآمد ہوئی تھی۔

مزیدخبریں