ننکانہ :ناجائز جرمانہ پر احتجاج کرنیوالے دکاندار پر میونسپل کمیٹی کے عملہ کا تشدد

Nov 20, 2024

ننکانہ صاحب (نامہ نگار) ناجائز جرمانہ پر احتجاج کرنا دکاندار کو مہنگا پڑ گیا میونسپل کمیٹی کے عملہ نے ناجائز جرمانے کرنے پر احتجاج کرنیوالے دکاندار کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔مانگٹانوالہ روڈ پر دکاندار سمیع اللہ نے آئے روز ناجائز جرمانوں سے تنگ آکر احتجاج کیا تومیونسپل کمیٹی کے اہلکار منور حسین نے عملے کے ہمراہ سمیع اللہ پر تھپڑوں کی بارش کر دی اور تشدد کے بعد میونسپل کمیٹی کا عملہ دھمکیاں دیتے ہوئے وہاں سے چلا گیا ۔

مزیدخبریں