ننکانہ : نواحی گائوں تختو والہ میں ایک ہفتہ سے بجلی بند‘ دیہاتیوں کا احتجاج

ننکانہ صاحب (نامہ نگار) نواحی گائوں تختو والہ میں ایک ہفتہ سے بجلی بند، دیہاتیوں نے لیسکو دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا،شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے کہا کہ ٹرانسفارمر خراب ہونے کی وجہ سے پور ے گائوں کی بجلی بند ہے جس کی وجہ سے کاروبار زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے جس کی وجہ سے لوگ پانی کی بوند کو ترس گئے ہیں بچے خواتین سمیت اہل گائوںکھانا پکانے اور پینے کے لیے پانی کی عدم دستیابی سے شدید پریشانی کا شکار ہیں نمازیوں کو وضو کرنے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ جانور بھی پیاسے ہیں اور فصلیں بھی تباہ ہو رہی ہیں مظاہرین نے کہا کہ ملازم  ٹرانسفارمر ٹھیک کر نے کے لیے پیسے مانگتے ہیں اور مطالبہ پورا نہ ہونے کی وجہ سے ٹرانسفارمر تبدیل نہیں کیا جارہا انہوں نے ایکسئین سے ٹرانسفارمر تبدیل کرنے اور بجلی کی سپلائی بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاہم مظاہرین نے ایکسئین کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کردیا۔

ای پیپر دی نیشن