موڑکھنڈا (نامہ نگار)نواحی گاؤں گنجی پیراں میں آٹھ سالہ بچہ دیوار گرنے سے ملبے تلے دب کر جاںبحق ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ نواحی گاؤں گنجی پیراں میں تیسری جماعت کا طالب علم 8 سالہ حسن شاہ سکول بند ہونے کی وجہ سے دیگر بچوں کے ہمراہ گھر کے قریب کھیل رہا تھا کہ اچانک خستہ حال دیوار گر گئی۔ جس پر وہ ملبے کے نیچے دب گیا۔مقامی افراد نے ملبے سے نکال کر طبی امداد فراہم کرنے کی کوشش کی لیکن وہ دم توڑ گیا۔