چونیاں (نامہ نگار خصوصی) مارکیٹ کمیٹی کرپشن کا گڑھ بن گئی، تاجر منتھلی دیکر مرضی کے ریٹ وصول کرنے لگے۔ ایک ہی تاریخ کو نرخ نامہ پر فی درجن انڈے کے دو ریٹ جاری کر دئیے۔ مارکیٹ کمیٹی چونیاں شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام ہے۔ ایک ہی تاریخ کو نرخ نامہ پر فی درجن انڈے کی قیمت 300 سو روپے تک دے دی جبکہ دوسرے نرخ نامہ پر 330 روپے لکھ دی۔ ملازمین کی ملی بھگت سے سادہ لوح عوام کو لوٹنے کا سلسلہ جاری ہے۔دکانداروں نے مارکیٹ کمیٹی پر الزام عائد کیا ہے کہ مارکیٹ ملازمین کو اگر منتھلی ادا کریں تو نرخ نامہ پر ریٹ 20 سے 30 روپے فی درجن زیادہ لکھ دیتے ہیں۔ جو دکاندار منتھلی ادا نہ کریں اسے سرکاری ریٹ کے مطابق نرخ نامہ تھما دیا جاتا ہے۔سماجی و سیاسی اور مذہبی شخصیات نے اعلیٰ حکام سے کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔