شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پیپلز پارٹی کے ڈویژنل نائب صدر چوہدری منیر قمر واہگہ نے کہا ہے کہ عوام کی بلارنگ و نسل خدمت پیپلز پارٹی کی ہمیشہ اولین ترجیح رہی ہے پارٹی اپنے قیام سے لیکر اب تک اپنے نظریہ پر قائم ہے اور جمہوریت کے دوام کیلئے مسلسل جدوجہد کررہی ہے پیپلز پارٹی کی قربانیوں کا ہی صلہ ہے کہ ملک میں جمہوریت روز بروز مضبوط ہورہی ہے اور آمرانہ عزائم رکھنے والوں کوجمہوریت پر شب خون مارنے کی جرات نہیں ہورہی، عوامی خدمت پیپلز پارٹی کی قیادت کا شعار ہے جس کیلئے ہمیشہ تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایاگیا ہے اور آئندہ بھی عوامی خدمت کی خاطر کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی عوام کی خدمت اور ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے ہم بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔