سانگلہ ہل (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے ضلعی صدر حاجی عرفان الحسن بھٹی نے کہا کہ تحریک انصاف کی 24 نومبر کی احتجاج کی کال مس کال ثابت ہو گی قانون کو ہاتھ میں لینے والوں سے وفاقی حکومت نپٹنا بہتر جانتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے بہت مشکل اور سنگین حالات میں حکومت سنبھالی آج پاکستان کے معاشی حالات بہتری کی جانب گامزن ہیں تحریک انصاف کا انتشاری ٹولہ 10 سال سے فتنہ فساد برپا کرنا چاہتاہے۔تحریک انصاف نے ہمیشہ عوام کو رسوا کیا اب عوام باشعور ہو چکے ہیں عوام بہتر جانتے ہیں کہ کون عوام کے مفاد میں بہتر ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اپنا کوئی ایک منصوبہ دکھا دے جس پر وہ فخر کرسکیں، ان کی کارکردگی صفر ہے، انتشار اور فساد پھیلانے والے عناصرکامیاب نہیں ہونگے۔
پاکستان کے معاشی حالات بہتری کی جانب گامزن ہیں:عرفان الحسن بھٹی
Nov 20, 2024