’’دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قوم پاک فوج کیساتھ ہے ‘‘

Nov 20, 2024

شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی) انجمن تاجران کے صدر میاں ذیشان پرویز، ملک پرویز اقبال ،شیخ عظیم جاوید،حاجی یعقوب بگا، احمد خورشید، ملک اعجاز احمد ، میاں تنویر احمد، حاجی میاںعبدالرشید ، میاںخالد عباس، حاجی اکبر علی چوہان، رانا مہران فیاض ، حافظ سمیع الیاس نے کہا ہے کہ جب ملک سیاسی طور پر مضبو ط اور معاشی طور پر پٹری پر چڑھتا ہے تو انتشاری ٹولہ کو احتجاج یاد آجاتا ہے انکی ساڑھے تین سالہ دور اقتدار کی پالیسیوں کا خمیازہ پہلے پوری قوم بھگت رہی ہے اب پاکستان مزید کسی احتجاج کا متحمل نہیںہوسکتا عوام پی ٹی آئی کے انتشار سے تنگ آچکے اپنے جلسے میں امریکی پرچم لہرانے والے ملک وقوم سے مخلص نہیں ملک ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو چکا، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’نوائے وقت‘‘ سے گفتگو کے دوران کیا۔

مزیدخبریں