گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )پیپلزپارٹی غریب مزدور کسان اور پسے ہوئے طبقہ کی نمائندہ جماعت ہے۔ عوام خوشحال پاکستان اور بہتر مستقبل کیلئے بلاول بھٹو زرداری کا ساتھ دیں ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی ضلع گوجرانوالہ کے جنرل سیکرٹری چوہدری ارشاد اللہ سندھو نے پارٹی پرچم لگاو اور عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں پیپلزپارٹی تحصیل وزیر آباد کے صدر شفقت رضا بھنڈر، سیکرٹری اطلاعات عامر مغل، پیپلزپارٹی سٹی گوجرانوالہ کے راہنما باو ایوب مہر، امیدوار قومی اسمبلی این اے 78گوجرانوالہ طارق محمود مغل، پیپلزپارٹی سوہدرہ کے صدر پپو مہر و دیگر پارٹی عہدیداران اور کارکنان کے ہمراہ سوہدرہ میں پارٹی عہدیداران اور کارکنان کے گھروں دفتروں کارخانوں اور ڈیروں پر پارٹی پرچم لگانے اور پارٹی کے پرانے اور نظریاتی ساتھیوں سے ملاقات کے بعد پارٹی عہدیداران و کارکنان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔