کامونکی (نمائندہ خصوصی )ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں ڈاکوؤں نے شہریوں کو مال وزر سے محروم کردیا،تھانہ صدر کے علاقہ میں ایک ڈاکو محسن اشرف سے بیس ہزار روپے چھین کر فرار ہوگیا، تھانہ واہنڈو کے علاقہ کوٹلی متولیاں میں چار ڈاکو زبیر گھمن سے بارہ ہزار روپے جبکہ کارسوار نواز جٹ اور اسکی فیملی سے بیس ہزار روپے چھین کر لے گئے جبکہ تھانہ صدر کے علاقہ میں دو ڈاکو عبدالغفار راجپوت سے بیس ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے، جبکہ تھانہ تتلے عالی کے علاقہ میں دو ڈاکو موٹر سائیکل سوار افضال سے ساٹھ ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے۔