گوجرانوالہ: حوالدار اور کانسٹیبل کیخلاف مقدمہ درج

Nov 20, 2024

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)صدر پولیس نے نوجوان نسل کومنشیات کی دلدل میں دھکیلنے والے حوالداراورکانسٹیبل کیخلاف مقدمہ درج کرلیا،دونوں پولیس اہلکارمبینہ فرار،گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں،پہلوانوں کے شہر اور اسکے گردونواح علاقوں میں منشیات فروشی کادھندہ عروج پر ہے،پولیس حکام کے بلند وبانگ دعوئوں کے باوجود منشیات فروش مکروہ دھندہ زوروشور سے چلا رہے ہیں۔

مزیدخبریں