نوشہرہ ورکاں : وکلا کی غیر قانونی گرفتاری پر تحصیل بار کی ہڑتال

Nov 20, 2024

نوشہرہ ورکاں (نامہ نگار)چوہدری فخر ریاض ورک ایڈووکیٹ سابق جنرل سیکرٹری تحصیل بار ایسوسی ایشن نوشہرہ ورکاں اور دیگر وکلا کی غیر آئینی و غیر قانونی اور سیاسی بنیادوں پر گرفتاری کی تحصیل بار ایسوسی ایشن نوشہرہ ورکاں نے مذمت کرتے ہڑتال کی کوئی بار ممبر عدالت میں پیش نہ ہوا اور اسی طرح سائلین کو بھی دشواری رہی گزشتہ رات پولیس کی جانب سے رانا عادل اعجاز ایڈووکیٹ آف گھمن والا،رانا اسامہ آصف ایڈووکیٹ ،بیرسٹر رانا علی افتخار احمد خاں اور عثمان کرامت واہلہ ایڈووکیٹ آف مرالی والا کے گھروں پر چھاپے مارے گئے صدر بار چوہدری ظہیر اکرم گورایہ ایڈووکیٹ ،جنرل سیکرٹری راؤ سبطین علی خاں ایڈووکیٹ ، ،شبیر احمد بھٹی ایڈووکیٹ سابق صدر بار،سردار عاصم جاوید ایڈووکیٹ سابق سیکرٹری بار ،عمران عارف کھوکھر ایڈووکیٹ سابق سیکرٹری بار نے کہاہے کہ غیر قانونی طور پر گرفتار وکلا کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔

مزیدخبریں