طلبہ یونینز مسائل کے حل کیلئے اہمیت کی حامل ہیں:حافظ محمد یحییٰ

گوجرانوالہ( نمائندہ خصوصی)ناظم اسلامی جمعیت طلبہ گوجرانوالہ ڈویژن حافظ محمد یحییٰ نے کہا ہے کہ طلبہ یونینز تعلیمی اداروں میں جمہوری اقدار کے فروغ اور طلبہ کے مسائل کے حل کیلئے انتہائی اہم ہیں، سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی جانب سے طلبہ یونینز کی بحالی کے فیصلہ پر فوری طور پر عملدرآمد ہونا چاہیے، ہم اس سلسلہ میں 21نومبرکوپورے پاکستان میں احتجاج کرنے جارہے ہیں اور اس کیلئے ہم تمام طلبہ تنظیموں کے ساتھ رابطے میں ہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کا نفرنس کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی قلعہ دیدار سنگھ حافظ مزمل حمید، ناظم اسلامی جمعیت طلبہ قلعہ دیدار سنگھ عبداللہ حفیظ ودیگر بھی موجود تھے ۔ جمعیت کا موقف ہے کہ طلبہ یونینز کی غیر موجودگی نے طلبہ کی سیاسی اور سماجی تربیت کو متاثر کیا ہے اور یہ کہ انتخابات کے ذریعے ایک صحت مند جمہوری ماحول قائم کیا جا سکتا ہے مزید یہ کہ طلبہ یونینز طلبہ کے حقوق کے تحفظ اور تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لیے بھی اپنا کردار ادا کر سکتی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن