کامونکی(نمائندہ خصوصی) تیزرفتار ٹرین کی زد میں آکر معمرخاتون جاں بحق ہوگئی، بتایا گیا ہے کہ محلہ سلامت پورہ کی رہائشی ستر سالہ بلقیس بی بی گزشتہ روز اپنی بیٹی سے ملکر مریدکے سے واپس گھر جارہی تھی کہ منڈیالہ ریلوے پھاٹک عبور کرتے ہوئے کراچی جانے والی تیز رفتار ٹرین کی زد میں آکر موقع پر ہی دم توڑ گئی،ریلوے پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد متوفیہ کی نعش ورثاء کے سپرد کردی ہے۔