گوجرانوالہ( نمائندہ خصوصی)کمشنر نوید حیدر شیرازی کے حکم پرچیف آفیسرمیونسپل کارپوریشن حیدر علی چٹھہ کی زیر نگرانی میونسپل کارپوریشن کے انکروچمنٹ انسپکٹر زبیر بٹ نے اپنے عملہ کے ہمراہ پیپلز کالونی ،گھوڑ دور روڈ ،کشمیر روڈ سمیت دیگرمقامات پر آ وارہ کتوں کو مارنے کی مہم کے دوران آپریشن کیا،ان علاقوں کی مختلف گلیوں ،مین روڈ پر آوارہ کتوں کو زہریلی دوائی ڈال دی ،میو نسپل انتظامیہ کے مطابق شہربھر میں آوارہ کتوں کو مارنے کیلئے کارپوریشن کا عملہ بھر پور محنت کررہا ہے۔