گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی ) مقدمہ بازی کی رنجش پر ملزمان نے فائرنگ کرکے مخالف کو قتل اور اسکے دوست کو شدید زخمی کردیا ،پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی بتایا گیا ہے کہ کنگنی والہ کا رہائشی قاسم اپنے دوستوں سفیان اور محسن کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوارہو کر جارہا تھا کہ راستے میں عبداللہ،معاذ اور تین نامعلوم مسلح افراد نے سابقہ مقدمات کی رنجش پر فائرنگ کرکے قاسم کو قتل جبکہ سفیان کو شدید زخمی کر دیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے۔