بانی پی ٹی آئی پاکستان کی عدالتوں سے ہی رہا ہوں گے:طارق محمود

گوجرانوالہ( نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما سابق ایم این اے میاں طارق محمود اور رہنما میاں حسن یوسف ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی پاکستان کی عدالتوں سے ہی رہا ہوں گے،کسی بیرونی مداخلت کی ضرورت نہیں،پی ٹی آئی رہنمائوں اور کارکنوں کے حوصلے بلند ہیں،گرفتاریاں ہماری پرامن جدوجہد کا راستہ نہیں روک سکتیں،انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیاسی استحکام بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بغیر پیدا نہیں ہوگااس کے لیے انکی رہائی ضروری ہے،منفی ہتھکنڈے استعمال کرکے پی ٹی آئی کارکنوں پر جو ظلم و جبر کیا جا رہا ہے یہ سلسلہ بند کیا جائے ۔

ای پیپر دی نیشن